Home Uncategorized Islamic New Year Poetry in Urdu Uncategorized Islamic New Year Poetry in Urdu By admin - November 9, 2024 11 0 FacebookTwitterPinterestWhatsApp آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے اک اجنبی کے ہاتھ میں دے کر ہمارا ہاتھ لو ساتھ چھوڑنے لگا آخر یہ سال بھی اک سال گیا اک سال نیا ہے آنے کو پر وقت کا اب بھی ہوش نہیں دیوانے کو پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے زندگی کا فلسفہ بھی کتنا عجیب ہے شامیں کٹتی نہیں سال گزر جاتے ہیں سال نو آتا ہے تو محفوظ کر لیتا ہوں میں کچھ پرانے سے کلینڈر ذہن کی دیوار پر کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا جیون کا اک اور سنہرا سال گیا کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائے کلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے لوگ تو دیکھ رہے ہیں سال کا بدلنا میں نے سال بھر لوگ بدلتے دیکھے مبارک ہو دوستوں نیا سال آیا ہے کب تک جیوگے نفرتوں کے سائے میں مبارک ھوسب کو خوشی سال نو کی تمنا ھو پوری سبھی آرزو کی منہدم ہوتا چلا جاتا ہے دل سال بہ سال ایسا لگتا ہے گرہ اب کے برس ٹوٹتی ہے نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے نئے سال کی ایسی یارب سحر ھو سدا ہم پہ تیرے کرم کی نظر ھو نئے سال میں پچھلی نفرت بھلا دیں چلو اپنی دنیا کو جنت بنا دیں یکم جنوری ہے نیا سال ہے دسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے Related ArticlesMore From Author Uncategorized Islamic Jumma Mubarak Quotes Uncategorized Islamic Inspirational Quotes For Difficult Times Uncategorized Islamic Motivational Quotes Uncategorized Best Islamic Couple Quotes Uncategorized Best Life Quotes Islam Leave A Reply Cancel reply Please enter your comment! Please enter your name here You have entered an incorrect email address! Please enter your email address here Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.