اپنے رب سے دوستی کرلو یہی وہ ذات ہے جو کبھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑتی

الله جو دن کو رات بنانے پر قادر ہے، وہ تمہاری بھی مشکلات کو آسانی میں بدل دے گا

اللہ کے بندوں سے محبت کرو اس کی رضا کے لیے خدمت کرو

اللہ کے ذکر سے دل کو سکون ملتا ہے نماز میں دل کو چین کا احساس ملتا ہے

اللہ کے راستے میں ہر لمحہ چلتے رہو اس کی رضا کے لیے دل سے عبادت کرتے رہو

اور بے شک تمہارا مستقبل تمہارے ماضی سے بہتر ہوگا

بیشک میرا رب وہ ہے جو مجھے آزماتا ہے پھر سنبھالتا ہے پھر آزماتا ہے اور پھر سنبھالتا ہے

پس اپنے ربّ کے نام کی تسبیح کرو جو بڑا عظمت والا ہے

جب کوئی ہاتھ اور ساتھ دونوں چھوڑ دیتا ہے تب الله کوئی نہ کوئی انگلی پکڑنے والا بھیج ہی دیتا ہے

جب نیکی تمہیں خوش کرے اور برائی افسردہ کرے تو تم مومن ہو

جو اللہ کا ہو، وہی دنیا کا ہے اس کے حکم سے سب کچھ ملتا ہے

دو عمل ایسے ہوتے ہیں جنکا ثواب کبھی تولا نہیں جاتا معاف کرنا اور انصاف کرنا

رب سے اور ماں باپ سے دور ہو کر انسان ہمیشہ پریشان ہی رہتا ہے

زندگی کی ہر ایک ٹھوکر یہی احساس دلاتی ہے کے اے الله میرا تیرے سوا کوئی نہیں

غم میں بھی اللہ کا شکر ادا کرو اس کے کرم سے ہر پل جیو

کل کی فکر مت کرو جس رب نے آج تک سنبھال لیا ہے وہ کل بھی تمہیں سنبھال لے گا بس رب پر بھروسہ رکھو

لوٹ جاؤ اپنے ربّ کی طرف اور کہو بھٹک گیا تھا میں

مایوس وہ ہوتا ہے جو الله پہ یقین نہیں رکھتا اور محروم وہ ہوتا ہے جو الله کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا

موت کی حقیقت کو کبھی نہ بھولو زندگی کو اللہ کی رضا میں ڈھالو

وہ عطا کرے تو شکر اسکا وہ نہ دے تو ملال نہیں میرے رب کے فیصلے کمال ہیں ان فیصلوں میں زوال نہیں

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here