۔جب طاقت زیادہ ہو جاتی ہے
تو خواہش کم ہو جاتی ہے
۔لوگوں سے یاد کرنے کا شکوہ مت کر کیوں کے جو انسان اپنے
رب کو بھول سکتا ہے وہ سب کو بھول سکتا ہے
اپنی جوانی کے دھوکے میں مت آنا عنقریب یہ تم سے چھین لی جائے گی
اچھے لوگوں کا تمہاری زندگی میں آنا تمہاری قسمت ہوتی ہے
اور انہیں سنبھال کر رکھنا تمہارا ہنر
اخلاق وہ موتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی
مگر اس سے ہر چیز خریدی جا سکتی ہے
اس سوچ کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھو
کہ اللہ نے یقینا بہترین ہی سوچا ہوگا
اللہ آزماتا ہے اس چیز سے جو تمہیں بہت پیاری ہوتی ہے
تاکہ اس چیز کے ملنے کی تڑپ تمہیں اللہ سے ملا دے
اللہ تعالی کو آزمانا اللہ تعالی کی جناب میں گستاخی ہے
جو تباہی کا سبب بن جاتی ہے
جاہل کی بات کو برداشت کرنا عقل کا صدقہ ہے
جس انسان کی جان نکل جاۓ تو وہ زندہ نہیں رہتا اور جس انسان سے
احساس نکل جاۓ تو پھر وہ انسان ہی نہیں رہتا
جس درخت کی لکڑی نرم ہو گئی اس کی شاخیں زیادہ ہوں گے بس میں نرم طبیعت اور نرم گفتار بن جاؤ تاکہ تمہارے چاہنے والے زیادہ ہو
دوست کے ساتھ اس نمک کی طرح رہو جو کھانے میں دیکھے نہیں دیتا لیکن اگر نہ ہو تو اس کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے
دوستی کا بھرم صرف وہ لوگ رکھ سکتے ہیں
جن کے وجود میں سمندر جتنا دل ہو
زبان سے نکلے ہوئے الفاظ جسم کو نہیں
بلکہ روح کو زخمی کرتے ہیں
علم تمہیں راہ دکھاتا ہے اورعمل
تمہیں مقصد تک پہنچا دیتا ہے
کسی کو اس کے منہ پر بے عزت کرنا
اسے قتل کر دینے کے برابر ہے
کسی کے دل میں جگہ بنانا چاہتے
ہو تو اپنی آواز میں نرمی پیدا کرو
ہمیشہ ایسے شخص کو چنا کرو جو آپ کو عزت دے
کیونکہ عزت محبت سے کہیں زیادہ خاص ہے